خیبر پختونخوا
سال کے اندر اندر ہسپتالوں میں عملے و آلات کی فراہمی یقینی : پرویز خٹک

خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰی پرویزخٹک نے کہا ہے کہ ایک سال کے اندر اندر ہسپتالوں میں عملے اور آلات کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعے کو مانکی شریف میں ترقیاتی کاموں کی افتتاح کے موقع پر کہی۔
وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو صحت کی عمدہ سہولیات فراہم کرے اور اس مد میں ضلعی ہیڈکوارٹر اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہیسپتالوں کو فنڈز بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ دور افتاد علاقوں میں ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ڈاکٹرز کو خصوصی مالی پیکج بھی دیا گیا ہے۔