خیبر پختونخوا

کوہستان تقسیم مسلہ : جرگے کا عدالتی فیصلہ آنے تک پُرامن رہنے کا فیصلہ

کوہستان کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے کے مسلے پر پالس اور پٹن علاقوں کے مکینوں نے عدالتی فیصلے تک پُرامن رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے جمعے کو ایبٹ آباد میں کمشنر ہزارہ محمد اکبرخان، بلدیاتی نمائندوں اور کوہستانی عمائدین کا ایک جرگہ ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالتی فیصلے تک دونوں فریقین پُرامن رہنیگے۔ جرگے میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس وقت تک دونوں فریقین ایک دوسرے کے خلاف کوئی جلسے جلوس اور تقاریر سے گریز کرینگے۔ اس موقع پر کمشنر ہزارہ کا کہنا تھا کہ کوہستانی عوام کو چاہئے کہ علاقے کی ترقی کے لئے تگ و دو کرے کیونکہ کوہستان میں کافی ترقیاتی کام چل رہے ہیں جو کہ اس مسلے کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں۔

خیال رہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے پٹن اور پالس عوام کے درمیان کوہستان کو دو ضلعوں میں تقسیم کرنے پر جھڑپیں چل رہی ہیں جس میں دونوں فریقین ایک دوسرے کے خلاف مورچہ زن ہوئی ہیں اور فائرنگ کا تبادلہ ہورہا ہے جس کہ وجہ سے علاقے میں سکول اور ہسپتال بند پڑے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button