خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا میں بارش کا سلسلہ جاری

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش دیر میں ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق دو روز قبل خیبر پختونخوا کے میدانی اور بالائی علاقوں میں شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش 32ملی میٹر دیر میں ریکارڈ کی گئی اسی طرح ڈی آئی خان میں 31ملی میٹر ،مالم جبہ میں 28ملی میٹر ،کوہاٹ و تیمرگرہ میں 21ملی میٹر ،جبکہ کاکول میں گیارہ ملی میٹر ، اور پشاور میں بھی گیارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ میں کم سے درجہ حرارت 1سنٹی گریڈ جبکہ پشاور میں کم سے کم 17سنٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ان کے مطابق آج چترال اور ملاکنڈ کے دیگر علاقوں میں برفباری بھی ہوگی ،پشاور میں بارش عوام کیلئے عذاب بن گئی ہے نالیوں کی بندش کے باعث گزشتہ روز بارش کا پانی سڑکوں پر بہنے لگا جس پر عوام نے صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button