خیبر پختونخوا

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے لفٹنٹ کرنل طارق غفور شہید

سربند کے علاقہ خوشحال روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے لفٹنٹ کرنل طارق غفور کو شہید کردیا ہے ۔ پولیس کے مطابق لفٹنٹ کرنل طارق غفور ساکن کوہاٹ حال فیز 6حیات آباد جمعتہ المبارک کی نماز کی ادائیگی کےلئے خوشحال روڈ پر واقع مسجد جارہے تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے شہید کردیا اور فرار ہوگئے ۔پولیس کے مطابق لفٹنٹ کرنل طارق غفور کے سر میں لگی تھی ، اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید آفیسر پشاور میں ایک سرکاری یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے جنہیں نامعلوم شدت پسندوں نے فائرنگ سے شہید کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button