خیبر پختونخوا

دیر لوئر میں TMA ملازمین کا تنخوا ہوں کی بندش کے خلاف ہڑتال کا اعلان

دیر لوئر میں تحصیل بلامبٹ کی صفائی کرنے والے محکمے ٹی ایم اے کی ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر دس دن کے علامتی ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ ان ملازمین کا کہنا ہے کہ تین مہینوں سے ان کو تنخواہ کی ا دائیگی بند ہے جس کی وجہ سے ان کی نجی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر علامتی ہڑتال کے بعد بھی ان کی تنخواہیں بحال نہ ہوئیں تو دفتروں  کے ساتھ ساتھ ٹیو ویلوں کو بھی تالے لگائے جایئنگے ۔

ٹی این این سے باتین کرتے ہوئے ان ملازمین کا موقف تھا کہ “ تین مہینے ہوگئے ہیں کوئی تنخواہ نہیں دوکانداروں نے سودا دینا بند کردیا ہے ادویات بھی لینے سے رہے بچے گھر میں بیمار پڑے ہیں پوٹی کوڑی تک نہیں بچی۔ اگر بیس تاریخ کے بعد بھی ہمیں تنخواہوں سے محروم رکھا گیا تو ہم وزیراعلٰی ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے ۔ تین مہینوں سے ہمیں تنخواہ نہیں مل رہی آخر ہمار قصور کیا ہے  ہم کس کس سے ادھار مانگیں۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button