خیبر پختونخوا

صوبائی حکومت سے چوہے بھی قابو نہ ہوئیں، کیس عدالت میں جمع

 

پشاور میں چوہوں کی بھرمار سے نہ نمٹنے اور اسکے خلاف موثر اقدامات نہ کرنے پر پشاور ہائی کورٹ میں صوبائی حکومت کے خلاف کیس جمع کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر حسین احمد ہارون نامی شخص نے یہ کیس جمع کیا ہے جس کے مطابق ضلع بھر میں پچھلے کچھ عرصے سے چوہوں کے کاٹنے سے شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے جس میں کچھ دن قبل آٹھ ماہ کا ایک نونہال بھی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ صوبائی حکومت کی ابھی تک کوئی خاطرخواہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے۔ جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس وقار احمد سیٹھی نے یہ کیس سنوائی کے لئے منظور کیا ہےاور اس بارے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی کمشنر پشاور سے جواب طلبی کی ہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button