خیبر پختونخوا
پشاور کے نمل یونیورسٹی میں بہار میلے کا انعقاد

پشاور کی نجی نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز میں طلبا و طالبات کے لئے موسم بہار کی مناسبت سے بہار میلے کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد سیرو تفریح اور طلبا کی حوصلہ افزائی تھی۔
نمل سپرِنگ ایرینا کے نام سے منعقدہ اس میلے میں خوارک اور گھریلو آرائش و زیبائش کے کئی سٹالز لگائے تھے اور ساتھ ہی سُروں کو چھیڑنے کے لئے موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ اس میلے سے نہ صرف یونیورسٹی کے اپنے طلبا محظوظ ہوئے بلکہ دوسری تعلیمی اداروں سے مدعو کئے گئے طلبا بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔