خیبر پختونخوا

بڈھ بیر ائربیس پر حملے میں خاتون سہولت کار کوگرفتار

کاﺅنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواپشاور نے حساس ادارے کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بڈھ بیر ائربیس پر حملوں میں ملوث دہشتگردوں کی مبینہ خاتون سہولت کار کوگرفتارکرلیاہے ۔
سی ٹی ڈی کے مطابق18ستمبر2015ءمیں نامعلوم دہشتگردوں نے بڈھ بیر ایئربیس پرحملہ کیاتھا اس حملے میں سکیورٹی فورسز کے کیپٹن اسفندیار سمیت 29 اہلکار شہید اور31شدیدزخمی ہوئے تھے حملے سے تقریباًدرجنوں سرکاری گاڑیوں اور ایئربیس کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ اس واقعے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی پشاور نے درج کی تھی سی ٹی ڈی پولیس نے اس واقعے کی تفتیش کادائرہ وسیع کردیاتھا اورگزشتہ روز حساس اداروں کی اطلاع پر بڈھ بیر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سہولت کارمسماة زری دادگئی عرف پروین زوجہ میوہ خان ساکن ٹیلہ بند بڈھ بیر کوگرفتار کرلیاملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایاکہ اس نے دہشتگردوں کوکھانے پینے کے علاوہ آگ لگانے والے کیمیکل اور دستی بم بنانے کےلئے بارودی مواد اور خالی بوتیلیں فراہم کیں ۔ ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے مزیدانکشافات متوقع ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button