خیبر پختونخوا

اعزاز الملک کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات جاری

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 95دیر بالا میں ضمنی الیکشن کادوبارہ انتخابات کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت جاری کی ہے کہ جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک افکاری کو کامیاب امیدوار ہونے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہرعالم میانخیل اور جسٹس قیصر رشید پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک افکاری کی جانب سے دائر رٹ پر 11 فروری کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جس پر گزشتہ روز فاضل چیف جسٹس مظہر عالم میانخیل نے محفوظ فیصلہ سنایا ۔ فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 95دیر بالا میں ضمنی الیکشن کادوبارہ انتخابات کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button