خیبر پختونخوا

یونیورسٹی ٹاون میں غیرقانونی سڑکوں کی بندش پر وزیراعلٰی کا نوٹس

وزیراعلٰی پرویز خٹک نے پشاور کے یونیورسٹی ٹاؤن میں مختلف غیر سرکاری اداروں کی جانب سے سیکورٹی کے نام پر سڑکوں کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ ایران قوصل خانے سمیت چند بڑے اداروں کو سیکورٹی کے لئے پولیس اور ایف سی مہیا کی گئی ہے جبکہ باقی این جی اوز بھی سیکورٹی کے لئے اپنا فنڈ مختص کرے۔ وزیراعلٰی نے ان اداروں کے سامنے سڑکوں پر رکھے گئے ہیسکو بیگز، بیرئیرز فوری طور پرہٹانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

خیال رہے کہ چند قبل علاقے کے مکینوں نے اس بارے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس میں ان کا موقف تھا کہ جا بجا روڈ بندشوں کی وجہ سے ان کی زندگی اجیرن پوگئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button