شبقدر دھماکے میں بھادری دکھانے والے پولیس کیلئے قائداعظم میڈل کا اعلان

صوبائی پولیس افسر ناصر درانی نے چارسدہ کے علاقے شبقدر میں کچہری پر ہونے والے خود کش حملے میں بہادری دکھانے والے پولیس کے لئے قائداعظم میڈل کا اعلان کیا ہے جبکہ ایک سکول مرحوم کے نام کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ آئی جی پولیس ناصردرانی گزشتہ روز ہیڈ کانسٹیبل میاں نسیم اللہ کی فاتحہ خوانی کے لئے ان کے گھر گئے تھے جہاں وہ ان کے والد اور بچوں سے ملے۔ اس موقع پر آئی جی نے میاں نسیم اللہ کی بہادری کی داد دی ۔ آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ ہیڈ کانسٹبل نے جان پر کھیل کر خودکش حملہ آور کو عدالت کے اندر داخل ہونے سے روک دیا
ناصر درانی کا کہنا تھا کہ سکول میاں نسیم اللہ کے نام کرنے اور ان کو قائداعظم میڈل سے نوازنے کے لئے وہ خود صوبائی حکومت کو سفارش کرینگے۔ دوسری جانب وزیرداخلہ چودھری شجاعت نے بھی میاں نسیم اللہ کی بھادری کے اعتراف میں انہیں تمغہ شجاعت دینے اور ان کے خاندان کے لئے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔
چند دن قبل شبقدر کچہری گیٹ پر ہونے والے اس خودکش حملے میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت اٹھارہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ تیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ حملے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور عدالت میں گھُسنے کی کوشش کررہا تھا کہ میاں نسیم اللہ نے اسے گیٹ تک ہی محدود رکھا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اگر خودکش اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوجاتا تو ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنتا۔