خیبر پختونخوا

غفلت و بذدلی پر پانچ پولیس اہلکار معطل

ٹانک پولیس افسر نے بذدلی اور غفلت پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کیا ہے۔

ڈی پی او رسول شاہ کا کہنا ہے کہ چند دن قبل وانا روڈ پر ایک شخص نے دن دھاڑے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طارق نامی پولیس اہلکار جاں بحق ہوا۔ فائرنگ کے بعد دیگر پولیس عملے کی موجودگی میں ملزم چنگ چی رکشہ لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوا ۔ ڈی پی اوٹانک کاکہنا ہے کہ واقع رونما ہوتے وقت ملزم کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور دیگر چار پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف انکوائری شروع کی گئی ہے۔ زرائع کے مطابق اس دن غیر حاضر ہیڈ کانسٹیبل کی تنزلی کرکے دوبارہ سپاہی رینک میں بھجوادیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button