خیبر پختونخوا

بونیر: پولیس کاروائی کے دوران بارود برآمد، ملزمان گرفتار

تھانہ طوطالئی پولیس کی کاروائی میں صوابی کے رہائیشی دو موٹر سائیکل سواروں سے بارود برآمد ہوا ہے۔ طوطالئی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کیمطابق ضلع میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

اور اس سلسلے میں طوطالئی پولیس کے ایس ایچ او بہرہ مند شاہ خان نے نفری کے ہمراہ طوطالئی کے بنا ء میرہ میں دو موٹر سائیکل سواروں کو روک کر تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 375 عدد ڈائینامائیڈ 100 ڈیٹونیٹرز اور 210 گز سیفٹی فیوز بر آمد کر کے ملزمان شاہ زیب ولد سید گل اور ضیاء خان ولد ریشاد خان سکنہ نارنجی صوابی کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ادھر ڈی پی او بونیر سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ ہم نے ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ ضلع میں جرائم پیشہ افراد پر کھڑی نظر رکھی جائے۔تاکہ بونیر کا امن سبوتاژ ہونے سے بچ سکے۔اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے ہم آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button