خیبر پختونخوا

ہسپتال حدود میں واقع دوکانوں کو ایل آر ایچ انتظامیہ کا کرایہ نوٹس

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی حدود میں تعمیر کئے گئے دوکانوں کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کرایوں کی ادائیگی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ ہسپتال ترجمان جمیل شاہ نے ٹی این این کو بتایا کہ ادویات کی ان آٹھ دوکانوں نے پچھلے تین سال سے کرایہ ادا نہیں کیا جس کی ٹوٹل رقم 53 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ہسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ کئی دفعہ نوٹس ایشو کئے جانے کے باوجود بھی یہ دوکاندار ٹھس سے مس نہیں ہوئے۔.

دورسری جانب ان دوکانداروں کا کہنا ہے کہ یہ بقایاجات کی ادائیگی کے لئے تیار ہیں لیکن ہسپتال انتظامیہ بھی ان کے چند مطالبات ماننے کو تیار ہوجائے جن میں بڑا مطالبہ گائنی وارڈ کو جانے والا بند راستہ کھولنا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button