خیبر پختونخوا
تنگی سے مغوی نائجیرئن باشندہ بازیاب

راولپنڈی سے 1کروڑ روپے تاوان کےلئے اغواءہونے والانائےجرین باشندہ چکوڈی تنگی سے بازیاب کیا ہے۔ ایک ہفتہ قبل چھونترہ راولپنڈی سے نائیجرین باشندہ ابراہیم چکرودی ولد ابوکیوے کو نامعلوم افراد نے اغواءکیا تھاجس کی ایف آئی آر چھونترہ تھانہ راولپنڈی میں درج کی گئی تھی ۔ چارسدہ پولیس نے جدید سائنسی خطوط اور موبائل ڈیٹا سے نائےجرین باشندے ابراہیم چکوڈی کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی اور گزشتہ روز مندنی کے علاقہ زیم میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کر کے دو اغواکاروں کشمالی اور بابر زمان پسران اشرف خان کو گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کئے ۔