خیبر پختونخوا

خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر عدالتوں کا بائیکاٹ جاری

خیبرپختونخوابارکونسل کی کال پروکلاءبرادری نے منگل کے روز مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا اور پشاورہائیکورٹ اورصوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں کوئی بھی وکیل پیش نہیں ہوا جس کے باعث بیشترمقدمات کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی جبکہ خیبرپختونخوا بار کونسل نے سانحہ شبقدر کے خلاف آج بدھ کے روز بھی بائیکاٹ جاری رکھنے کااعلان کیاہے ۔
خیبرپختونخوابارکونسل کے وائس چیئرمین طارق آفریدی ایڈوکیٹ اورممبربارکونسل شاہ فیصلہ اتمانخیل ایڈوکیٹ نے سانحہ شبقدر کی شدید مذمت کی اورحکومت سے مطالبہ کیاکہ وکلاءاورعدالتوں کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ عدلیہ کو پہلے سے ہی کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہورہی تھیں اور اس حوالے سے حکومت بھی آگاہ تھی اس کے باوجود سکیورٹی کے خاطرخواہ انتظامات نہیں کئے گئے جبکہ وکلاءکو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے پولیس کے اعلیٰ حکام کو تحریری طورپر آگاہ بھی کیاگیاتھالیکن اس کے باوجود خودکش حملہ پولیس اورقانون نافذ کرن والے اداروں کی غفلت اورلاپرواہی ظاہرکرتاہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button