خیبر پختونخوا

زمین کے ایک ٹکڑے نے 7افراد کی جان لے لی

چمکنی دلہ زاک روڈپرپلاٹ کے تنازعہ پر دوگروپوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں7افرادجاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ سے 3افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 4افراد کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ بھی چل بسے۔پولیس کے مطابق چمکنی کی حدود دلہ زاک روڈ پرایک پلاٹ پر دو گروپوں کے درمیان تنازعہ چلاآرہاتھاکہ گزشتہ روز دونوں گروپوں کاآمناسامنا ہوا اور ایک دوسرے پر اندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سات افرادخان افسرولد گل دست ساکن جلال کالونی پہاری پوری،صفت ولد گل دست، آصف ولد سلیم خان ساکن ہزارخوانی ،نورمحمد، واپڈاسپرنٹنڈنٹ ریاض ولد واصل اوراسکے دوجوانسال بیٹوں عامر شہزاد اور شیراز بھی شامل ہیں ۔
ڈی ایس پی چمکنی سرکل عبدالاسلام کے مطابق جائے وقوعہ سے اسلحہ بھی برآمدکرلیاہے ۔ معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button