خیبر پختونخوا

باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے طلباءاور عملے کا احتجاج

باچا خان یونیورسٹی کے سکیورٹی انچارج کو ملازمت سے ہٹانے کے فیصلے کےخلاف سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی، ایمپلائز ویلفیئرایسو سی ایشن اور باچا خان یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن (بیوٹا)نے احتجاج کرتے ہوئے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین کا کہناتھاکہ قائم مقام گورنر خیبر پختونخوا اسد قیصر نے سکیورٹی انچارج اشفاق احمد خان کو ملازمت سے ہٹانے کا حکم دیا ہے جو کسی قیمت قبول نہیں‘ سانحہ کے دوران سکیورٹی میں غفلت نہیں بھرتی گئی بلکہ سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر سکیورٹی انچارج کو ہٹانے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وزیر اعلیٰ ہاو¿س اور گورنر ہاو¿س تک پھیلادیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button