خیبر پختونخوا
مانسہرہ میں شیواتری کی تقریبات ختم

مانسہرہ میں ہندوبرادری کے مذہبی تہوار شیواتری کی تین روزہ تقریبات ختم ہوگئیں ہیں۔ اس سلسلے میں ملک بھر سے ہندو برادری کے سینکڑوں افراد چٹی گٹی گانڈھیاں کے علاقے میں قائم شیو مندر کی زیارت کیلئے پہنچ گئے تھے ۔
ہندو برادری کے مطابق شیواتری تہوار ہندو دیوتا شیو اور دیوی مہا پاروتی کی شادی کی سالگرہ کی مناسبت سے منایاجاتا ہے۔ا س تہوار کے موقع پر ہندو کمیونٹی نہ صرف اپنے لئے بلکہ پورے ملک کی خوشحالی کیلئے دعائیں مانگے ہیں۔
میلے میں شریک ہندو برادری نے انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔