خیبر پختونخوا

پشاور: ضلعی انتظامیہ کا تاجروں کے ساتھ اجلاس، آپریشن سے متعلق تبادلہ خیال

تاجر انصاف یونین پشاور کے ساتھ ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تاجر نما ئندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور ارشاد سوڈھر کی سربراہی میں پشاور کے تاجروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس ہوا جسمیں اسسٹنٹ کمشنر پشاور الطاف شیخ ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز، سمیت تاجر برادری سے شاہد خان صدر تاجر انصاف پشاور، حاجی شاپور نائب صدر، میرعالم جنرل سیکریڑی ،ڈاکٹرافتخارحسین صدرسکندرپورہ بازاراوردیگرنےشرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور نے تجاوزات کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔

انھوں نے کہا کہ پشاور میں بہت جلد تجاوزات مافیا کے خلاف تاریخی آپریشن شروع کیا جائے گا۔ جس کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کر دیے گئے ہیں۔تاجروں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو  اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔انھوں نے کہا کہ پچھلے آپریشن کے بعد بحالی کا کا م شروع نہیں ہوا جس سے دوکانداران کو بہت تکلیف کا سامنا ہے۔اور بارشوں میں پانی اکثر دکانوں کے اندر آجاتا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ان کی گزارشات کو تفصیل سے سنا اور ان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔انھوں نے کہا کہ آپریشن کے بعد بحالی کاکا م انتہائی تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں 21 سکیموں کو بہت جلد منظور کر لیا جائے گا۔ تمام تاجروں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور کو آپریشن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button