خیبر پختونخوا

جامعہ پشاور میں کتب میلا شروع

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کے زیر اہتمام تین روزہ کتاب میلے کا پیوٹا ہال میں آغاز ہو گیا ہے ۔ کتاب میلے کے پہلے روز کا افتتاح امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوامشتاق احمد خان نے کیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے اپنے درخشندہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ساتویں کتاب میلے کا انعقاد کیا ہے جس کا اہتمام پیوٹا ہال میں ہو رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ کتابوں سے تعلق جوڑنے سے ہی دل و دماغ میں انقلاب آسکتا ہے۔ پاکستان کی ترقی نوجوان اور بالخصوص طلبہ ہی کی مرہون مت ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ طلبہ یونین انتخابات کا جلد از جلد اعلان کرے تاکہ اٹھارہ سال کے نوجوان تعلیمی اداروں میں اپنے حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔ کتب میلے میں پچاس سے زائد سٹال لگائے گئے ہیں جہاں30 سے 50فیصد تک رعایتی قیمت پر کتابیں دستیاب ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button