خیبر پختونخوا

پختونخوا حکومت کا 30ہزار طلبا کو نجی سکولوں میں پڑھانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے تیس ہزار مستحق بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے پیر کو وزیر تعلیم عاطف خان کی سربراہی میں ایک اجلاس بلایا گیا جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ان بچوں کو تعمیر سکول پروگرام کے تحت پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم دی جائے گی۔ اس مقصد ادارہ فروغ تعلیم ووچر سکیم شروع کیا گیا ہے  جس کی رو سے تیس ہزار بچوں کو صوبے اعلٰی معیار کے تعلیمی اداروں میں تعلیم دی جائے گی۔

عاطف خان کے مطابق نئے پرائمری سکولوں میں کھیلوں کے میدان کی تعمیر لازمی قرار دی گئی ہے جب کہ دس ہزار پرانے سکولوں میں بھی کھیل کے میدان بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button