خیبر پختونخوا
چارسدہ خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے کی تعداد سترہ ہوگئی

چارسدہ کے علاقے شبقدر میں پیر کو کچہری گیٹ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق شبیر خان منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جس سے اس خودکش حملے میں مرنے والوں کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔
دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں میں پولیس اہلکار، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
دھماکے کی زمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے گروہ جماعت الحرار نے قبول کی ہے۔ حادثے کے بعد پشاور کچہری میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ پیر کو یہ دھماکہ شبقدر تحصیل عدالت کے گیٹ کے اندر والی سائیڈ پر ہوا جس کے نتیجے میں سترہ افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوئے ہیں۔