خیبر پختونخوا

تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، 21 افراد گرفتار

ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے علاقے فقیر آباد میں عارضی غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے 21 ا فراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی نے ٹریفک پولیس کی مدد سے فقیر آباد پل کے ارد گرد اور گورنمنٹ کالج چوک میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ۔

اس دوران تمام عارضی تجاوزات کو ہٹا گیا ۔آپریشن کے دوران متعدد رکشہ بارگین مالکان ، مستری،سریا گودام مالکان، سبزی فروش، اور دیگر دوکانداران جو کہ اپنی حد سے تجاوز کر گئے تھے کو گرفتار کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالنبی کا کہنا تھا کہ تمام دوکانداران اپنی حدود میں اشیاء لگائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔واضح رہے کہ پشاور میں بیشتر دوکانداران صبح دکان کھولنے کے بعد سامان فٹ پاٹھ پر لگا دیتے ہیں جس سے شہریوں کو گزرنے میں کافی دشواری ہوتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button