خیبر پختونخوا

بلدیاتی نمائندے ذاتی مفاد کیلئے گندی سیاست نہ کرے : عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلدیاتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے نمائندوں سے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو عوام نے خدمت کیلئے منتخب کیا ہے، ذاتی مفاد کے لئے گندی سیاست نہ کی جائے۔
پشاور میں عمران خان بلدیاتی نمائندوں کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے کہ منتخب نمائندوں نے احتجاج شروع کر دیا جس پر عمران خان ان پر برس پڑے اور کہا کہ بلدیاتی نظام تحریک انصاف کے لئے نہیں بلکہ خیبرپختونخوا کی عوام کے لئے ہے، جو سمجھتے ہیں کہ احتجاج کے ذریعے مجھ پر دباو ڈال سکتے ہیں وہ اپنی غلط فہمی دور کرلیں، حکومت کی تعریف کے بجائے دو تین سو لوگ مجھے پلے کارڈ دکھا رہے ہیں، ذاتی مفادات کے لئے آپ عوامی مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ بلدیاتی نمائندے عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں یا اپنی جیبیں بھرنے کے لئے، آپ کو عوام کی بے لوث خدمت کا موقع ملا ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، صوبے میں نیا نظام ہے اس لئے اس میں مسئلے بھی پیدا ہوں گے لیکن وقت کے ساتھ ان پر قابو پا لیں گے، بلدیاتی نمائندوں کو جن مسائل کا سامنا ہو گا حل کریں گے۔

وزیراعلٰی پرویز خٹک نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے زیادہ تر اختیارات ضلعی انتظامیہ کے سپرد کی ہے اور وہ سرکاری اہلکاروں کے تبادلے بھی کراسکینگے اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ کا تیس فیصد حصہ بھی ان کے لئے مختص کیا گیا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس کلچر کو تبدیل کیا، پولیس کو غیر سیاسی بنایا، ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ بلدیاتی اختیارات ہم نے دیئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button