خیبر پختونخوا

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے طلبا وائس چانسلر کے خلاف سراپا احتجاج، یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لئے بند

اسلاميہ کالج یونیورسٹی پشاور کے طلباء نے مستقل اساتذہ تعينات نہ ہونے پر وائس چانسلر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے يونيورسٹي روڈ کو ٹريفک کے لئے بند کر ديا۔ اسلاميہ کالج یونیورسٹی کے ايف اے ايف ايس سي طلباء مسلسل کلاسيں نہ ہونے پر يونيورسٹي روڈ پر نکل آئے. ادارے کے وي سي کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ٹاؤن چوک تک مارچ کيا اور يونيورسٹي روڈ کو ٹريفک کے لئے مکمل طور پر بند کر ديا تھا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ اساتذہ مسلسل غير حاضر رہتے ہيں جس کے باعث ان کا تعليمی سلسلہ متاثر ہو رہا ہے۔کالج طلبہ نے کہا کہ وي سي اسلاميہ کالج يونيورسي اپنے وعدے کي تکميل ميں ناکام ہوچکے ہيں ۔حکومت ان کو عہدے سے برطرف کرے

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button