پشاور: ویمن ٹریڈ فئیر اختتام پذیر، تشہیر نہ ہونے کارن سٹالز کو پزیرائی نہیں ملی

پشاور میں تیسرا تین روزہ ویمن ٹریڈ فئیر اپنے اختتام کو پہنچا۔ اتوار کو ختم ہونے والے اس میلے کا اہتمام وومن چیمبر آف کامرس کی جانب سے کیا گیا جس کا مقصد کاروبار کرنی والی خواتین کی پروڈکٹس کو عوام کے سامنے لانا اور مارکیٹ سے روابط استوار کرنا تھا لیکن مناسب تشہیر اور ناقص انتظامات کی وجہ سے ملک بھر سے آئے ہوئے کاروباری خواتین نے اسے ناکام قرار دیا ہے۔
ٹی این این سے بات کرتے ہوئے سٹالز لگانی والی خواتین کا کہنا تھا کہ چیمبر والوں نے ان سے پانچ سے دس ہزار روپے فی سٹال لئے ہیں جبکہ ان تین دنوں میں ان کی پانچ ہزار سیل تک نہیں ہوئی۔ ان کا شکوہ تھا کہ ان کو لالچ دی گئی تھی کہ مارکیٹ کے ساتھ روابط بنائے جائینگے جب کہ ان کے پاس مارکیٹ سے ایک بندہ بھی نہیں آیا۔ دوسری جانب وومن چیمبر آف کامرس کی سرکردہ رہنما لغمانہ کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے میلے میں لوگوں کی شرکت کم رہی ہے تاہم مکمل طور پر یہ ناکام نہیں ہے کیونکہ اس میں کافی کاروباری خواتین کے مارکیٹ لینکجز بنے ہیں اور جن کے نہیں بنے ان کی اپنی غلطیاں ہیں۔