خیبر پختونخوا

ہنگو مسائل پر جمیعت علما اسلام ف کی آل پارٹیز کانفرنس

ہنگو میں سیاسی پارٹیوں کی ضلعے کی حقوق پر بین الجماعتی اختلافات ختم کرنے کی غرض اتوار کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی۔ یہ آل پارٹیز کانفرنس جمیعت علما اسلام ف گروپ کی جانب سے بلائی گئی تھی جسکی صدارت ضلعی ناظم اخونزادہ مفتی عبیداللہ کر رہے تھے۔ اس کانفرنس میں ضلعے کو گیس رائلٹی کی مد میں ملنے والی رقم کو خرچنے بارے بحث ہوئی۔

آل پارٹیز کانفرنس میں ضلعی ناظم کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو علاقے کے مسائل پر صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے گفت و شنید کرے گی۔ اس اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی، جمیعت علما اسلام اور تحریک انصاف اس بات پر آمادہ ہوگئے ہیں کہ ایک دوسرے کے نظریات کا خیال رکھیں گے اور ایک دوسرے کے پیٹ پیچھے برائی نہیں کرینگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button