خیبر پختونخوا

ہری پور پولیس کا تیس مشکوک افراد کی گرفتاری کادعوٰی

ہری پور پولیس نے سرچ اپریشن کے دوران تیس مشکوک افراد کی گرفتاری کا دعوٰی کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ 

یہ کاروائی اتوار کو خانپور تھانے کی پولیس نے مختلف علاقوں میں کی ہے جس کے دوران گرفتار افراد سے بھاری پیمانے پر کارتوس، اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button