خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آل پارٹیز کانفرنس بلا لیا

پشاور (ٹی این این) وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے ایک بار پھر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت گزشتہ سال28مئی کو ہونے والے اے پی سی کے فیصلے کی مخالفت کررہی ہے اور اقتصادی راہداری روٹ کے کئی منصوبے پنجاب منتقل کرنا چاہتی ہے جو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ سے اس خطے میں ترقی آئے گی اور یہاں کے عوام کو روزگار مہیا ہوگا لیکن وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے عوام سے ترقی کا یہ موقع بھی چھینے کے درپے ہے۔ اقتصادی راہداری روٹ کی تبدیلی کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتوں کا ایک جلاس بلایا ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button