خیبر پختونخوا

پشاور : میگا یوتھ چیلنج خوبصورت سروں کے ساتھ اختتام پذیر

پشاور میں نوجوانوں کا میگا یوتھ چیلنج طلبا و طالبات کے بکھیرے گئے خوبصورت سروں کے ساتھ ختم ہوگیا۔ دو روزہ میگا یوتھ چیلنج شروع ہوا تو خیبر پختونخوا کی لوک دھنوں پرطلبا و طالبات نے اپنی آواز کا جادو جگا کر ساتھیوں کو سروں کا چیلنج دیا۔ تاہم ان کے مقابلے پر بھی کوئی عام لوگ نہیں، بلکہ پوری طرح تیار طلبا ہی تھے۔

zarsangajpg

پشتو لوک موسیقی کی ملکہ زرسانگہ نے جب اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا تو طلبا بے ساختہ جھوم اٹھے۔ تاہم پشاور سے تعلق رکھنے والے محمد شعیب نے بھی شرکاء کے جذبات کو گرما دیا۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ کھیل و ثقافت اور امور نوجوانان کے ڈائریکٹوریٹ کے اشتراک سے میگا یوتھ چیلنج سماعت کے راستے دل میں اترنے والے  گیتوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس میلے کے اختتامی تقریب کے لئے وزیراعلٰی پرویزخٹک بھی آئے تھے تاہم بارش کی وجہ سے بغیر تقریر کے چلے گئے۔ اس میگا ایونٹ میں پاکستان بھر کے ایک سو پچاس یونیورسٹیز کے طلبا نے حصہ لیا تھا جس میں مختلف کھیلوں کے علاوہ، ڈراموں، پینٹنگز، موسیقی کے مقابلے ہوئے۔ ملک کے دیگر اضلاع سے آئے ہوئے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی رہائش کا بندو بست انتظامیہ کے نے کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button