خیبر پختونخوا

پختونخوا حکومت کا ناظمین کی تنخواہوں میں کمی کا اعلان

 خیبر پختونخواہ حکومت نے ناظمین کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے پیپر ورک بھی مکمل کر لیا گیا ہے تاہم ناظمین کی مراعات میں باضابطہ کمی کا اعلان چیئرمین عمران خان کریں گے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق حکومت نے ضلع ناظم کی تنخواہ 60 ہزار سے کم کر کے 40 ہزار ماہانہ مقرر کر دی ہے جبکہ ضلع ناظم کی ماہانہ تنخواہ 50 ہزار سے کم کر کے 40 اورضلع نائب ناظم کی ماہانہ تنخواہ 50 سے کم کر کے 30 ہزار مقرر کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ٹاﺅن اور تحصیل ناظم کی تنخواہوں میں 10 ہزار روپے کمی کر کے 30 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ویلج کونسل کے ناظم کی تنخواہ آدھی کرکے 10 ہزار کرنے کی تجویز ہے۔ حکومت نے نائب ناظمین کا تفریحی الاﺅنس بھی کم کر دیا ہے۔ ضلع ناظمین ماہانہ 300 لیٹر ، نائب ناظمین 150 جبکہ ٹاﺅن اور تحصیل ناظمین 200 لیٹر پٹرول استعمال کر سکیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button