خیبر پختونخوا

چارسدہ میں محکمہ جنگلات کا ملازم قتل ‘ ایک زخمی

چارسدہ کے علاقے مندنی میں درختوں کی کٹائی پر ملزمان کا محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے ساتھ جھگڑے میں گولیاں چل گئی ملزمان کی فائزنگ سے ایک فارسٹ اہلکار تاج محمد جاں بحق ‘ایک اہلکار وزیر زادہ شدید زخمی ہوگیا مندنی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کیمطابق مدعی تاج ولی ولد وزیر زادہ ساکن بہرام ڈھیری نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ عمر شاہ،سلیم شاہ پسران محمد شاہ ساکن شکور درختوں کی کٹائی کررہے تھے کہ اس دوران محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے اسکو کٹائی سے روکنے کی کوشش کی جس پر ملزمان عمر شاہ،سلیم شاہ پسران محمد شاہ ساکنان ہاشم آباد شکور نے فائرنگ شروع کی جسکے نتیجے میں محکمہ جنگلات کا اہلکار تاج محمد عجب شاہ سکنہ تالا شاہ گولی لگنے سے ہلاک جبکہ وزیر زادہ ولد شیر زمان سکنہ بہرام ڈھیری شدید زخمی ہوگیا ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button