خیبر پختونخوا

جماعت اسلام یوتھ ممبر شپ مہم کا آغاز کردیا گیا

جماعت اسلامی نے یوتھ ممبرشپ کاآغازکردیاہے جس کے مطابق خیبرپختونخوامیں ایک ہزارایک یونین کونسل میں یوتھ ممبرشپ کاہدف رکھا گیاہے تاریخ میں پہلی مرتبہ یوتھ ممبرشپ کےلئے ٹیکنالوجی کااستعمال کیاجارہاہے اورنوجوان آن لائن ممبرشپ حاصل کرسکیں گے.

گزشتہ شام پشاورپریس کلب کے سامنے ممبرشپ کے آغازکے موقع پر جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے امیرمشتاق احمدخان نے کہاکہ جماعت اسلامی مہم کے دوران خیبرپختونخواکے 15سے35سال تک کے پانچ لاکھ اورفاٹاکے ایک لاکھ نوجوانوں کوممبرشپ دیگی یہی چھ لاکھ نوجوان ملک میں تبدیلی کاآغازکریگی اس سلسلے میںیونین کونسل کی سطح پر کیمپ لگائے جائینگے۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک میں مہنگائی کی انتہاہے 13روپے فی لیٹرتیل 70روپے میں فروخت کی جارہی ہے ادویات میں120فیصداضافہ کردیاگیاہے بجلی14روپے فی یونٹ پرفروخت ہورہی ہے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں لیکن حکمران طبقہ اس پرمکمل خاموش ہے انہوں نے کہاکہ پاکستانی نوجوان کو بجلی ،تعلیم ،صحت ،روزگار کے مواقع فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے لیکن نوجوانوں کو یہ حق نہیں مل رہا اس لئے جماعت اسلامی یوتھ کے ممبر بننے کے بعد یہی نوجوان اپنے حق کےلئے آوازبلندکرینگے۔انہوںنے کہاکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان سترارب ڈالر کامقروض ہے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس طبقے کے 375ارب ڈالر بیرون ممالک کے بینکوں میں پڑے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام کوسیاسی جماعتوں نے مایوس کردیاہے تمام سیاسی جماعتیں موروثیت کی نذرہوگئی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button