خیبر پختونخوا
کبل میں دو پولیس اہلکار قتل

سوات (ٹی این این ) تحصیل کبل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا۔ کانجوپولیس کے محرر امجد غفور کے مطابق پولیس اہلکار حضرت عثمان اور عبدالرزاق گزشتہ رات کسی کام سے ڈھیری گئے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ واقعے کے مقامی پولیس نے متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ واقعے کی ذمہ داری طالبان عسکریت پسندوں نے قبول کی ہے۔