خیبر پختونخوا

تیمرگرہ میں 5780بوری ایکسپائرڈ گندم برآمد

اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد ایاز خان اور انسپکٹر اینٹی کرپشن ظفر خان نے ترئی میں واقع سرکاری گودام پر چھاپہ مارکر 5780بوری زائد معیاد گندم برآمد کی ہے اور گودام کو سیل کردیا ہے ۔گودام کے انچارج نے بتا یا کہ 29فروری 2016ءکو ضلع بنوں سے 500ٹن گندم کی 5780 بوریاں خرید کر لائی گئیں جن میں سے680 بوریاں گندم لوئر دیر کے مختلف فلور میلو کو بھیج دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد ایاز نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ جب ان کو اطلاع ملی تو انہوں نے گودام پر چھاپہ مار کر 5780 بوری زائد معیاد گندم کے برآمدکرلئے گئے جبکہ گودام کو سیل کرکے ملوث اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے جس کے بہت جلد نتائج سامنے آئیںگے اور ملوث اہلکاروںکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button