خیبر پختونخوا

مہنگائی کےخلاف پشاور کے عوام کا احتجاج

تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خورد و نوش کی نرخوں میں اضافے کے خلاف پشاور میں عوامی حلقوں کی جانب سے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین میں بچے بھی شامل تھے جنہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین کا کہناتھاکہ تیل کی قیمتوں میں کافی حد تک کمی گئی ہے لیکن ضلعی انتظامیہ خوردنی اشیاءکے نرخ کم کرنے میں ناکام رہی ہے ، بازار میں دکاندار من مانے قیمتوں پر اشیائے خورد ونوش فروخت کررہی ہے لیکن انتظامیہ نے آنکھیں بند کررکھی ہے۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے اشیاءخورد نوش کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور گراں فروشوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button