خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ کا ویمن چیمبر کےلئے 1کروڑ روپے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کےلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو چیمبر کو اس سے زیادہ سپورٹ کیا جائیگا کیونکہ اگر خواتین کو سپورٹ نہیںکیا گیا تو ان کی امیدیں ختم ہو جائےگی ۔
وہ جمعہ کے روز پشاور میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز پشاور کے باہمی اشتراک سے جاری تیسرے ویمن انٹر پنیورشپ ٹریڈ کے تین روزہ میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے میلے کا باضابطہ افتتاح کیا ۔ وزیراعلیٰ پاکستان کی ہنر مند خواتین کی تعلیم و تربیت اور ان کی تیار کر دہ مصنوعات کو متعارف کرانے کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ویمن چیمبر آف کامرس کے اقدام کو نہایت حوصلہ بخش قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ سرگرمیوں سے صوبے کی خواتین نہ صرف قومی و بین الاقوامی سطح پر جدید رجحانات کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوں گی بلکہ اس سے صوبے میں مقامی صنعت اور معیشت کو بھی استحکام ملے گا ۔
انہوں نے متعلقہ صوبائی محکموں کو ہدایت کی کہ صوبے میں خواتین کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پالیسی تشکیل دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ترقی نسواں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے اور ان کو ملکی معیشت کے دائر ے میں لانے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button