خیبر پختونخوا

فرائض میں غفلت برتنے پر دو سب انجینئرز معطل کردئیے گئے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان اور سیکرٹری مواصلات انجینئر محمد آصف خان نے ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کے استعمال اور فرائض میں کوتاہی برتنے پر کوہاٹ سرکل کے دو انجینئروں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ صوبائی مشیر اور سیکرٹری مواصلات کے نوٹس میں آیا تھا کہ لاچی اور بابری بانڈہ کے دو پلے گراﺅنڈز کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا جا رہا ہے جس پر انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئر سے رپورٹ طلب کی تو سب انجینئرز شاکر کمال اور سعید اللہ کو فرائض میں غفلت کا مرتکب پایا گیا اور اس کی روشنی میں سیکرٹری مواصلات نے دونوں فوری طور پر معطل کر دیا جبکہ متعلقہ ایس ڈی او انچارج کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کا حکم دےدیا ۔
در ایں اثناءمشیر مواصلات اکبر ایوب خان نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں نیز ترقیاتی سکیموں کی بر وقت و معیاری تکمیل یقینی بنائیں بصورت دیگر کسی بھی سخت کارروائی سے گریز نہیں کیا جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button