خیبر پختونخوا

سوات مٹہ میں کے 130سکولوں میں لائبریاں قائم

یو ایس ایڈ سمال گرانٹس اینڈ ایمبیسیڈر فنڈز پروگرام کے تحت ریلیف پاکستان تحصیل مٹہ ضلع سوات میں 130 گورنمنٹ پرائمری سکولوں میں لائبریریاں قائم کی گئیںہیں جس کا مقصد بچوں کو پڑھنے کی ترغیب دینا اور ان میں کتاب سے محبت کا شعور بیدار کرنا ہے۔
اس مقصد کے حصول کیلئے ان سکولوں کو مختلف گریڈ کے کتابوں پر مشتمل سیٹ اور لائبریری کے قیام کیلئے شیلف فراہم کئے گئے ہیں۔ مذکورہ کتب ملکی سطح پر مختلف ماہر ین تعلیم نے بچوں کے ذہنی استعداد اور عمر کے مطابق منتخب کئے ہیں۔
لائبریری کتب کے بہتر استعمال اور انتظام کاری کیلئے ہرسکول سے دو اساتذہ کو تربیت بھی دیا جارہا ہیں جن میں اب تک 130سکولوں کے 130مرد اور130خواتین اساتذہ تربیت حاصل کرچکے ہیں اور آئندہ بھی ان کیلئے مختلف موضوعات پر تربیت کا انتظام کیا جائیگا۔
اس سلسلے میں خواتین اساتذہ کیلئے ایک روزہ ٹریننگ کا اہتمام ہوا جس میں اساتذہ کو لائبریری کے انتظام کاری ، کتب کے اجراءوغیرہ سے متعلق بنیادی معلومات دی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button