خیبر پختونخوا

پشاور میں پولیو روک تھام بارے اعلٰی سطح کا اجلاس

رواں سال صوبے میں تین پولیو کیس سامنے آنے کی وجوہات معلوم کرنے کی غرض سے اعلٰی سطح کا اجلاس بلایا گیا۔ پشاور میں اس اجلاس کی صدارت وزیرصحت شہرام ترکئ کر رہے تھے  جبکہ پولیو کا سد باب کرنے والے محکمے اور عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے ممبران بھی اس اجلاس کا حصہ تھے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں سال پشاور، ہنگو اور نوشہرہ کے تین بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں دو افغان بچے بھی شامل ہیں۔ ای پی آئی حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچوں میں کچھ کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا جبکہ کچھ پولیو مہم کے دوران گھر پر موجود نہیں تھے۔ صوبائی وزیر صحت نے ان یونین کونسلوں میں پولیو مہم کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم جاری کیا ہے اور غفلت بھرتنے والے ای پی آئی، محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے حکام کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button