خیبر پختونخوا

سی ٹی ڈی نے اپر دیر سے شدت پسند گرفتار کرلیا

خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے عسکریت پسندشیرزادہ عرف شیراز کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم سکیورٹی فورسز پر متعد حملوں میں ملوث بتایا جاتا ہے۔
محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق سی ٹی ڈی ملاکنڈ ریجن نے دیر بالا کے علاقے ڈوکدرہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شیرزادہ عرف شیراز کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم 2011ءمیںچترال میں مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے جن میں 8سکیورٹی اہلکار شہید اور 10زخمی ہوئے تھے ، ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button