خیبر پختونخواکھیل

میگا چیلنج5مارچ سے قیوم سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگا

محکمہ کھیل اور یوتھ افیئرز کی جانب سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا یوتھ فیسٹول منعقد کیا جارہا ہے جو 5 مارچ سے قیوم سٹیڈیم پشاور میں شروع ہوگا۔ فیسٹول میں خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب، سندھ، فاٹا اور اسلام آباد کے نوجوان شرکت کرینگے ۔ایونٹ کامقصد خیبر پختونخوا میں کھیلوںکو فروغ دینااوردنیا کو امن کا پیغام دینا ہے ۔
گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل و ثقافت محمود جان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یوتھ کارنوال میگا چیلنج 26 مختلف ایونٹ پر مشتمل ہے جس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے ایک ہزار سے زائدنوجوان لڑکے اور لڑکیاں شرکت کررہے ہیں ۔ میگا چیلنج 2016 ءکے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کی نمائندگی نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی خیبر پختونخوا کے بہتر تصور کو تقویت ملے گی اور نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے اپنے پوشیدہ صلاحیتوں کو سامنے لانے میں بھی مدد دےگی۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں تعلیمی اداروں کے طالبعلم اپنی رجسٹریشن 20 فروری تک مکمل کر چکے ہیں، میگا چیلنج کو پہلی مرتبہ پشاور کی سطح پر منعقد کیا گیا ہے اور اس کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے 2015 ءمیں پورے صوبے کے طلباءو طالبات کو اپنی صلاحیتیوں کا بھر پور موقع دیا گیا جبکہ اس میگا چیلنج 2016 ءکا دائرہ پورے ملک تک پھیلادیا گیا اور یوں چاروں صوبوں سمیت فاٹا ‘گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں سے طلبہ مختلف 26 مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں جن میں قرات‘ نعت ‘انگلش اردو تقریری مقابلہ‘انگلش اردو لکھا‘ بیعت بازی‘ کوئز‘ پینٹنگ‘ شارٹ فلمنگ‘ کیلی گرافی‘فوٹو گرافی‘کلچر ڈانس‘میوزیکل بنیڈ‘ بزنس پلین‘ ایڈمارکیٹنگ‘ سٹینڈ اپ کامیڈی‘ ایکسٹرا آرڈنری ٹیلنٹ‘کنسول گیمنگ‘ سپلنگ بی کے ساتھ ساتھ رات کو میوزیکل اور کلچر ڈانس کا انعقاد بھی ان نوجوانوں کیلئے کیا گیا ہے جو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا یوتھ میلہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button