خیبر پختونخوا
مندنی میں مین روڈ پر چار دکانوں کا صفایا

چارسدہ کے علاقہ مندنی میں چوروں نے مین روڈ پر چار دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی و سامان لے اڑے۔ مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ شب چوروں نے تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موبائل ‘ ایزی لوڈ شاپ‘ جنرل سٹور اور ٹیلر کی دکان کے تالے توڑ دئیے۔ ٹیلر کی دکان سے 50جوڑے کپڑے ‘ موبائل کارڈز ‘ سیکریٹ اوردیگر سامان لے گئے۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔