خیبر پختونخوا

پشاورمیں چار جعلی ڈاکٹرز گرفتار

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے سربند میں چارجعلی ڈاکٹر گرفتار کرلیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاورکو اطلاع ملی تھی کہ پشاور کے علاقے سربند میں نوسرباز اپنے آپ کو کوالےفائےڈ ڈاکٹر ظاہر کر کے کلےنک چلا رہے ہیں اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جس پر انہوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احمد کمال کو کارروائی کا حکم دیا۔ اے اے سی نے کارروائی کرتے ہوئے سربند میں مختلف کلینک کی چیکنگ کی جس میں 4 کلینک میں موجود افراد نے دیواروں پر جعلی ڈگری لگائی ہوئی تھی جس میں اپنے آپ کو پشاور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا حاضر سروس ڈاکٹر ظاہر کیا گیا تھا۔چاروں جعلی ڈاکٹروں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے جن کےخلاف قانوں کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔
ایک دوسری کارروائی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے پشاور کے علاقے نوتھیہ میں کارروائی کر تے ہوئے ایک قصاب کو گوشت میں پانی کی ملاوٹ کر کے وزن ذیادہ کرنے پر جیل منتقل کر دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button