خیبر پختونخوا

صوابی کوتباہی سے بچا لیا گیا

صوابی پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران سینکڑوں کلو گرام بارود اور ہزاروں گز سیفٹی فیوز برآمد کرکے علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا ،کارروائی کے دوران ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی جاوید اقبال خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انہیںخفیہ اطلاع ملی تھی کہ بارود کی بڑی کھیپ ضلع صوابی میں داخل ہوئی ہے ۔ اطلاع کے پیش نظر پولیس نے مختلف حساس مقامات پر ناکہ بندیاں کیں ۔ تھانہ صوابی اور پرمولی کی حدود میں اطلاع کی پیش نظر کاروائیوں کے دوران بارودی مواد برآمد کئے ۔ صوابی کی حدود میں برگو پل بائی کوٹ مانیری پایاں پر پولیس نے ایک مشکوک ٹرک سے چیک کے دوران 600کلو گرام بارود مواد اور 11000گز سیفٹی فیوز برآمد کئے گئے ۔ ایک دوسری کارروائی میں پرمولی پولیس نے موٹر کار نمبر ID.4789 سے 25200 فٹ سیفٹی فیوز برآمد کرکے ملزم نواز خان ولد سعید خان ساکن مردان کو حراست میں لے لیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button