خیبر پختونخوا
کرپشن کے الزام میں ایس ایچ او حیات آباد معطل

آئی جی پولیس خیبرپختونخوا ناصر درانی نے کرپشن کے الزام میں حیات آباد تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کیا ہے۔
آئی جی کے ترجمان کے مطابق ایس ایچ او واجد شاہ پر بدعنوانی اور سملگرز کے ساتھ روابط کا الزام ہے جس کہ وجہ سے انہیں معطل کیا گیا اور ان کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر تحقیقات کے نتیجے میں ان پر یہ الزامات ثابت ہوئے تو ایس ایچ او کو نوکری سے برطرف کیا جائے گا۔