خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان، اطلاق کب سے ہوگا ؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کردیے گئے لیکن اس پر عمل درآمدکب ہوگایہ  کسی کو معلوم نہیں ۔

خیبرپختونخواحکومت نے بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے اعلامیہ کے مطابق پشاورسے کوہاٹ 69 روپے جبکہ بنوں کاکرایہ 207 روپےمقرر کیاگیا ہے جبکہ پشاورسے ڈیرہ اسماعیل خان کا کرایہ 356 روپے، ہری پور165 ، ایبٹ آباد 205، مانسہرہ 230، مردان 61 اورملاکنڈ کا کرایہ 125 روپے ہوگا۔

اس کے علاوہ تیمرگرہ 188 دیرلوئر،مینگورہ 182،دیربالا265اورچترال کاکرایہ 530روپے مقررکیاگیاہے۔سندھ حکومت نے بھی ٹرانسپورٹ کرایوں میں دس فیصد کمی نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ، نجی بسوں، اسکول وینز اور دیگر شعبو ں میں چلنے والی گاڑیوں میں 10 فیصد تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان تو کر دیا لیکن ریلوے اور اندرون ملک پروازوں کا کرایے میں کسی قسم کی کمی بیشی کا اعلان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button