خیبر پختونخوا

پولیو مہم میں پانچ ہزار والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا

خیبر پختونخوا مین پانچ ہزار بچوں کے والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلانے سے انکار کیا ہے ۔ ایمرجنسی آپریشن سیل کے مطابق سب سے زائد انکاری والدین پشاور میں دو ہزار سے زیادہ لوگوں نے پولیو ٹیموں کو قطرے پلانے سے منع کیا ہے جبکہ چارسدہ اور لکی مروت میں چھ چھ سو اور بنوں میں پانچ والدین نے ٹیموں کو روک دیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ماہ مہم میں 37ہزار بچوں کو گھروں میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے پولیو کے قطرے سے محروم رہ چکے ہیں۔انکاری والدین کے خلاف کارروائی سے متعلق صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button