خیبر پختونخوا

شہری دفاع کا عالمی دن 

دنیابھر کی طرح پشاور میں بھی شہری دفاع کاعالمی دن منایاگیااس سلسلے میں فیڈرل سول ڈیفنس ٹریننگ سکول حیات آباد کے زیر اہتمام شہری دفاع کاعالمی دن کے موقع پر عملی مظاہرہ ہوا جس میں ملبے تلے لوگوں کونکالناوبلندوبالا عمارات سے زخمیوں کونجات دیہ کے مختلف طریقوں کے ذریعے بچے لانااور آگ پرقابوپانا۔اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی عبدالہاشم خٹک ممبرڈسٹرکٹ کونسل تھے شہری دفاع کے عالمی دن کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالی ۔کمانڈنٹ شاہین زاد خان خٹک سول ڈیفنس ٹریننگ سکول پشاور نے شہری دفاع کے عالمی دن کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالی اور انہوں نے کہاکہ ہم سب کےلئے یہ نہایت ہی مسرت کی بات ہے کہ ہرسال پاکستان میں یوم شہری دفاع انٹرنیشنل سول ڈیفنس اور آرگنائزیشن کے دوسرے ممبرممالک کی طرح بڑے جوش وجذبے سے مناتے ہیں اس دن کو منانے کا مقصد عوام کے اندر شہری دفاع کی تربیت اور شعور پیداکرنااورانہیں تربیت کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور انہیں شہری دفاع میں شمولیت کی دعوت دیناہے تاکہ یہ تنظیم بہتر بنیادوں پر قائم ہوسکے ۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button